کراچی میں گرمی کی لہر برقرار، آج پارہ 38 سے 40 ڈگری رہنے کا امکان

Last Updated On 07 October,2018 11:47 am

کراچی: (دنیا نیوز) محکمہ موسیات نے شہر قائد میں گرمی بڑھنے کی خبر دی ہے۔ گرمی کا راج آج بھی برقرار ہے، محکمہ موسمیات کے مطابق درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

کراچی میں گرمی کی شدت آج بھی برقرار رہے گی، محکمہ موسمیات کے مطابق موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، شمال مغرب کی گرم اور خشک ہوائوں کے سبب آئندہ دور وز تک گرمی کی شدت جاری رہے گی۔ ہوا میں نمی کاتناسب بھی زیادہ رہنے کا امکان ہے۔

 

Advertisement