کراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں چھٹی کے روز بھی سورج سوا نیزے پر آ گیا، محکمہ موسمیات نے درجہ حرارت چالیس ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ظاہر کردیا۔ ماہرین صحت نے شہریوں کو بلا وجہ گھروں سے نہ نکلنے کی ہدایت کردی۔
کراچی میں گرمی نے اپنے پنجے گاڑھ لئے، کل کی طرح آج بھی گرم موسم شہریوں کا امتحان لے رہا ہے، چلچلاتی دھوپ اور گرم ہواؤں کے تھپیڑوں نے شہر کو اپنی لپیٹ میں لے لیا۔ محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج بھی موسم شدید گرم اور خشک رہے گا، زیادہ سے ذیادہ درجہ حرارت 38 سے 40 ڈگری سینٹی گریڈ رہے گا، ماہرین صحت نے بھی شہریوں کو سخت گرمی سے بچاو کی ہدایت کردی۔
ڈائریکڑمحکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ فی الحال شہر میں ہیٹ اسٹروک کا کوئی امکان نہیں ہے، کراچی سمیت سندھ بھر میں بارشوں کا کوئی نیا سسٹم نہیں آرہا، دوسری جانب وزیراعلیٰ سندھ نے سیکریٹری صحت کو تمام ہسپتالوں میں ہیٹ سٹروک مراکز قائم کرنے کی ہدایت کر رکھی ہے۔