کراچی: (روزنامہ دنیا) عالمی بلین مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں ایک ڈالر کا اضافہ ہوا اور فی اونس سونے کی قیمت 1204 ڈالر ہوگئی۔
بین الاقوامی مارکیٹ میں گزشتہ روز سونے کے نرخ میں ایک ڈالر کا اضافہ ہوا اور فی اونس سونے کی قیمت 1204 ڈالر ہوگئی، بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ میں اضافے کے باعث مقامی سطح پر بھی سونے کی قیمتوں میں اضافہ دیکھا گیا۔ رپورٹ کے مطابق ہفتہ کو ملکی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 500 روپے کا اضافہ ہوا جس کے بعد مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 60 ہزار 100 روپے ہوگئی۔ اسی طرح 428 روپے کے اضافے سے دس گرام سونے کی قیمت 51 ہزار 526 روپے ریکارڈ کی گئی۔