کراچی: (دنیا نیوز) سونے کی قیمت میں 300 روپے فی تولہ کمی، دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز سٹاک مارکیٹ میں 170 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت 5 ڈالر کمی سے 1192 ڈالر تک پہنچ گئی جس سے مقامی مارکیٹ میں بھی سونا سستا ہوگیا۔ آل صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ فی تولہ سونے کی قیمت 300 روپے کمی سے 58 ہزار جبکہ 10 گرام سونا 257 روپے کمی کے بعد 49 ہزار 726 روپے کی سطح پر آگیا ہے۔
دوسری جانب پاکستان سٹاک ایکسچینج میں ہفتے کے پہلے روز منفی رجحان رہا، کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 170 پوائنٹس کی کمی کے بعد 40 ہزار 684 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔