کراچی: (دنیا نیوز) کراچی کا کچرا نہ ختم ہونے والا مسئلہ بن گیا، شہر بھر میں تعفن کا راج ہے، کوڑے کے ڈھیر تو لگے ہی ہیں تاہم ضلع شرقی میں صورتحال انتہائی ابتر ہو گئی۔
لائنز ایریا، پی آئی بی کالونی، گلشن اقبال اور ضلع شرقی کے دیگر بہت سے علاقے کچرے کی بہتات کے باعث ایک سا ہی منظر پیش کررہے ہیں۔ مسئلہ ایسا کہ حل ہونے کا نام نہیں لے رہا مشن امپاسبل بن گیا۔ گندگی سے تنگ شہری صفائی کے نظام کو بہتر بنانے کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
شہریوں کا کہنا ہے کہ صورتحال کی اصل وجہ روزانہ صفائی نہ ہونا ہے، دس سے پندرہ دن بعد صفائی ہوتی ہے جس سے کچرا پڑارہنا اور بیماریاں پھیلنا معمول بن گیا۔ ضلع شرقی میں کچرا اٹھانے کی ذمہ داری سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کی ہے لیکن بیشتر مقامات پر کچرے کی ٹرالیاں ہونے کے باجود کچرا نہیں اٹھایا جاسکا۔