آئل ٹینکر اوونرز ایسوسی ایشن کے ایک ڈھڑے کی ہڑتال ناکام ہوگئی

Last Updated On 22 October,2018 07:56 pm

کراچی: (دنیا نیوز) آئل ٹینکر اوونرز ایسوسی ایشن کے ایک ڈھڑے کی جانب سے اعلان کردہ ہڑتال ناکام ہوگئی، ملک بھر میں ایندھن کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے۔

پٹرولیم ڈیلرز کے مطابق ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی فراہمی معمول کے مطابق جاری ہے جب کہ پمپنگ اسٹیشن کے پاس ضرورت کے مطابق ایندھن کے ذخائر بھی وافر مقدار میں موجود ہے۔

آئل ٹیکنرز اونرز ایسوسی ایشن کے ایک دھڑے شہوانی گروپ نے اوگرا کا منصب کنٹریکٹرز کو آئیل کی ترسیل کے ٹھیکے دینے کا الزام لگاتے ہوئے ملک بھرمیں تیل کی سپلائی بند کرنے کی دھمکی دی تھی جس پر آئل ٹینکرز ایسوسی ایشن اور کنٹریکٹرز نے اس ہڑتال کی حمایت نہ کرتے ہوئے سپلائی بحال رکھنے کا حکم دیا تھا۔

دوسری جانب پیٹرولیم ڈیلرز کا یہ بھی کہنا ہے کہ پیٹرولیم کی ترسیل میں حفاظتی اقدامات ضروری جبکہ احمد پور شرقیہ کا جیسے واقعات سے بچانے کے لئے آئل ٹینکرز کی حالت زار بہتر کرنے کی انتہائی ضرورت ہے۔