سٹاک مارکیٹ میں 630 پوائنٹس کی کمی

Last Updated On 23 October,2018 08:54 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سٹاک مارکیٹ میں 630 پوائنٹس کی کمی، دوسری جانب روپے کے مقابلے ڈالر کی قیمت مزید بڑھ گئی۔

عالمی سطح پر بلدلتے سیاسی حالات کے اثرات ایشیائی اسٹاک مارکیٹوں میں نظر آنے لگے۔ جاپان، ہانک کانگ اور ایشیا کی دیگر مارکیٹوں میں مندی کا رجحان رہا۔

ایشیائی مارکیٹوں کی دیکھا دیکھی پاکستان سٹاک ایکسچینج میں بھی مندی کا رجحان رہا۔ کاروباری دن کے اختتام پر 100 انڈیکس 630 پوائنٹس کی کمی کے بعد 37 ہزار 714 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 10 پیسے اضافے سے 133 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ ہوا جبکہ انٹر بینک میں ڈالر 2 پیسے اضافے سے 133 روپے 91 پیسے پر بند ہوا۔