اسلام آباد: (دنیا نیوز) چین نے پاکستان کو ایک ارب ڈالر کی برآمدات ڈیوٹی فری دینے پر رضامندی ظاہر کر دی ہے جبکہ باہمی کرنسی پر عملدرآمد کو 9 نومبر تک حتمی شکل دے دی جائے گی۔
اسلام آباد میں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر خسرو بختیار نے کہا کہ دونوں ممالک نے سی پیک کی توسیع میں اتفاق کر لیا ہے، گوادر سٹی منصوبے کو عملی جامہ پہنایا جائے گا۔
مشیر صنعت و پیداوار رزاق داؤد نے بتایا کہ دورہ چین میں پاکستان کو چینی مارکیٹ تک رسائی کے لیے بڑی کامیابی ملی، اب توجہ تجارت اور زراعت پر مرکوز ہے۔
حکومت کا کہنا ہے کہ توانائی کے شعبے میں مقامی ایندھن اور پن بجلی کے منصوبے ترجیح ہیں، سی پیک سے روزگار کے مواقع بڑھائیں گے۔