اسلام آباد: (دنیا نیوز) وزارت ریلوے کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان ریل سروس شروع کرنے کے سلسلے میں تکنیکی کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔
ایرانی سفیر مہدی ہنر دوست کی وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید سے اسلام آباد میں ملاقات ہوئی جس میں دونوں ممالک کے درمیان ریل سروس شروع کرنے کا منصوبہ زیر غور آیا۔
منصوبے کے تحت ریل سروس کوئٹہ سے تافتان تک چلائی جائے گی جس کے لئے دونوں ممالک کی مشترکہ تکنیکی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے، تکنیکی کمیٹی کوئٹہ تافتان ریل سروس شروع کرنے سے متعلق تجاویز دے گی۔
معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان اور ایران کے درمیان ریل سروس شروع ہونے سے سیاحوں کی آمدورفت بڑھے گی، دونوں ممالک کے درمیان تعلقات میں مزید بہتری آئے گی جبکہ مستقبل میں فریڈ ٹرین چلنے باہمی تجارت کا حجم بھی بڑھے گا۔