واشنگٹں: (دنیا نیوز) ایران پر دوسرے مرحلے کی امریکی پابندیوں کا اطلاق 5 نومبر سے ہوگا، صدر ٹرمپ نے پابندیوں سے متعلق سوشل میڈیا پر فلمی سٹائل کا پوسٹر لگا دیا، روحانی پیشوا آیت اللہ خامنائی کہتے ہیں کہ امریکا سے کوئی سمجھوتا نہیں ہو گا، صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ پابندیوں کے باوجود اپنے دفاع کی صلاحیت رکھتے ہیں۔
ایران پر سخت معاشی پابندیاں کا اطلاق 5 نومبر سے ہوگا۔ امریکی صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر ہالی وڈ مووی سٹائل کا پوسٹر لگا کر نئے انداز میں دھکی دے دی۔
دوسری جانب روحانی پیشوا آیت اللہ خامنائی نے تہران میں طلبہ سے خطاب میں کہا کہ امریکا خطے میں ویسا ہی تسلط دوبارہ جمانا چاہتا ہے جیسا شاہی حکومت کے دور میں تھا، چالیس برسوں کی محاذ آرائی میں امریکا کو ہمیشہ شکست کا منہ دیکھنا پڑا، اب بھی ایران فاتح ہوگا۔
ایران نے مقامی طور پر تیار کردہ لڑاکا طیارے کوثر کی بڑے پیمانے پر تیاری شروع کر دی ہے۔ صدر حسن روحانی کا کہنا ہے کہ نئی امریکی پابندیوں کے باوجود اپنے دفاع کی صلاحیت رکھتے ہیں۔