کراچی: (دنیا نیوز) ایک ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج کا انڈیکس اعشاریہ 9 فیصد گر گیا، مارکیٹ 40 ہزار 496 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔
ملک کے خراب معاشی حالات کے سبب سرمایا کاروں نے کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں سرمایا لگانے کی بجائے شیئرز فروخت کیے، جس کے باعث ایک ہفتے کے دوروان مجموعی طور پر شیئرز کی مالیت میں 29 ارب روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی۔
مارکیٹ میں جہاں مقامی سرمایا کاروں نے حصص فروخت کیے وہیں فارن انویسٹرز نے بھی 5 کروڑ 11 لاکھ ڈالر مالیت کے شیئرز فروخت کرڈالے، جس کے باعث اسٹاک مارکیٹ 41 ہزار کی سطح عبور کرنے میں ناکام رہی، اور اختتام پر مجموعی طور پر 373 پوائنٹس کی کمی کے بعد 40 ہزار 496 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی۔
اسٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق اس وقت ادائیگوں کا توازن بری طرح متاثر ہے، سعودیہ عرب کی جانب سے 1 ارب ڈالر وصول ہونے کے باوجود ابھی ملک کو کم از کم 11 ارب ڈالر کی مزید ضرورت ہے۔