انٹر بینک میں ڈالر3 پیسے سستا

Last Updated On 26 December,2018 07:51 pm

کراچی: (دنیا نیوز) انٹر بینک میں ڈالر 138 روپے 92 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 139 روپے 20 پیسے میں فروخت ہوا۔

پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے استحکام کی جانب جاتا دکھائی دے رہا ہے، گذشتہ کچھ عرصے کے دوران ڈالر کو پر لگے رہے تاہم اب پاکستانی روپے کی پوزیشن مضبوط ہوتی نظر آ رہی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا جس کے باعث 139 روپے 20 پیسے پر فروخت ہوا جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 138 روپے 95 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کے دوست ملکوں کی جانب سے اربوں ڈالرز کی رقم آنے کے سبب غیر ملکی ذخائر میں اضافہ ہو گا جس سے روپے کی قدد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔