مقامی سطح پر اشیا کی تیاری کیلئے اقدامات اُٹھانا ہونگے، عبدالرزاق داؤد

Last Updated On 26 December,2018 07:57 pm

فیصل آباد: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کے مشیر برائے کامرس اینڈ ٹیکسٹائل انڈسڑی عبدالرزاق داؤد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ صنعتی بحران کو دیکھ کر دُکھ ہوتا ہے، درآمدات میں اضافے کی بجائے ہمیں مقامی سطح پر اشیا کی تیاری کیلئے اقدامات اُٹھانے ہونگے۔

فیصل آباد چیمبر آف کامرس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ صنعتکاروں کے پیسوں کی ری فنڈنگ نہ ہونے کی وجہ سے صنعتکار پریشان ہیں جبکہ مارکیٹ تک ڈائریکٹ رسائی نہ ہونے کی وجہ سے بھی انڈسٹریز تباہی کا شکار بنی ہیں۔

عبدالرزاق داؤد نے کہا کہ صنعتکاروں کے پیسوں کی ری فنڈنگ اور صنعتوں کی بحالی کیلئے کام شروع کر دیا گیا ہے اور لونگ ٹرم پالیسیاں تشکیل دی جا رہی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی اولین ترجیح تباہ اور بند صنعتوں کو بحال کرتے ہوئے ملکی معیشیت کو بہتر بنانا ہے جبک صنعتیں چلنے سے روزگار کے بھی بہت سے مواقع میسر آ سکیں گے۔