سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی

Last Updated On 22 December,2018 04:37 pm

کراچی: (دنیا نیوز) دس گرام سونا 686 روپے کمی سے 57 ہزار 442 روپے ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت میں واضح کمی ریکارڈ کی گئی ہے ، سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کی کمی دیکھی گئی اس کمی کے اطلاق کے بعد سونا 800 روپے سستا ہوکر 67 ہزار روپے تولہ ہوگیا جبکہ دس گرام سونے کی قیمت 686 روپے کمی کے ساتھ 57 ہزار 442 روپے تک جا پہنچی۔