اوپن بینک اور انٹر مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت مستحکم

Last Updated On 21 December,2018 07:18 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ڈالر مستحکم، انٹربینک میں ڈالر 138 روپے 95 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 140 روپے میں فروخت ہوا۔

تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کی معاشی صورتحال ماضی میں حاصل کئے گئے قرضوں پر سود کی ادائیگی اور بیرونی ادائیگیوں میں توازن نہ ہونے کے باعث مشکل صورتحال کا شکا ر ہے تاہم آئندہ کچھ عرصے تک ایشیائی ترقیاتی بینک کی جانب سے2 ارب 30 کروڑ ڈالر ملیں گے جو توانائی، کیپٹیل مارکیٹ سمیت دیگر شعبوں پر خرچ کئے جائیں گے جس سے مقامی صنعتوں کی پیداواری صلاحیت بڑھے گی اور معاشی حالات بہتربنانے میں مدد ملے گی۔