کراچی: (دنیا نیوز) سونا 1000 روپے مہنگا ہوکر 67 ہزار روپے تولہ ہوگیا جبکہ 10 گرام سونا 858 روپے اضافے سے 57 ہزار 442 روپے ہوگیا۔ عالمی مارکیٹ میں سونا 11 ڈالر بڑھ کر 1272 ڈالر فی اونس ہوگیا۔
دوسری جانب انٹر بینک میں ڈالر 138 روپے 92 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 139 روپے 20 پیسے میں فروخت ہوا۔
پاکستانی روپیہ ڈالر کے مقابلے استحکام کی جانب جاتا دکھائی دے رہا ہے، گذشتہ کچھ عرصے کے دوران ڈالر کو پر لگے رہے تاہم اب پاکستانی روپے کی پوزیشن مضبوط ہوتی نظر آ رہی ہے۔ اوپن مارکیٹ میں ڈالر مستحکم رہا جس کے باعث 139 روپے 20 پیسے پر فروخت ہوا جبکہ انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 138 روپے 95 پیسے پر ٹریڈ ہوتا رہا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق پاکستان کے دوست ملکوں کی جانب سے اربوں ڈالرز کی رقم آنے کے سبب غیر ملکی ذخائر میں اضافہ ہو گا جس سے روپے کی قدد میں مزید اضافہ متوقع ہے۔