سورج مُکھی کے کاشتکاروں کیلئے 5000 روپے فی ایکڑ سبسڈی کا اعلان

Last Updated On 02 January,2019 09:00 am

ملتان: (دنیا نیوز) ملتان میں رواں سال لاکھوں ایکڑ رقبے پر سورج مکھی کی کاشت کا ہدف مقرر کیا گیا ہے تاہم کاشتکاروں نے پانی کی کمی کے باعث اس فصل کی کاشت میں عدم دلچسپی ظاہر کر دی ہے۔ محکمہ زراعت کی جانب سے کسانوں کو مطلوبہ فصل کی کاشت پر 5000 روپے فی ایکڑ سبسڈی دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے.

رواں سال محکمہ زاعت کی جانب سے سورج مکھی کی کاشت کا ہدف 2 لاکھ 10 ہزار ایکڑ مقرر کیا گیا تاہم پانی کی کمی اور کھادوں کی بڑھتی ہوئی قیمتیں مقررہ ہدف کی تکمیل میں سب سے بڑی رکاوٹ بن گئیں جس پر کاشتکار بھی پریشان ہیں۔

کاشتکاروں کو درپیش مسائل کے پیش نظر محکمہ زراعت کے حکام کو بھی سورج مکھی کی کاشت کا ہدف پورا ہوتا نظر نہیں آتا جس پر کسانوں کو مطلوبہ فصل کی کاشت پر 5000 روپے فی ایکڑ سبسڈی دینے کا بھی اعلان کیا گیا ہے۔

کاشتکاروں کا کہنا ہے کہ حکومت کی جانب سے تاحال سورج مکھی کی امدادی قیمت بھی مقرر نہیں کی گئی جس کے باعث ان کیلئے کاشت کا مقررہ ہدف پورا کرنا مشکل ہی نہیں بلکہ ناممکن ہے۔

 




Recommended Articles