کراچی: (دنیا نیوز) ڈالر مہنگا ہونے کے باعث پورے سال کے دوران گولڈ کے ریٹ میں 11 ہزار 600 روپے تولہ اضافہ ہوا۔
گولڈ ڈیلرز کے مطابق پورے سال کے دوران سونے کے بھاو 56 ہزار 200 سے بڑھ کر 67 ہزار 800 روپے تولہ ہو گئے۔
گولڈ ڈیلرز کا کہنا ہے کہ اس عرصے کے دوران عالمی مارکیٹ میں سونا 19 ڈالر کمی سے 1284 ڈالر فی اونس کی سطح پر آ گیا لیکن ڈالر مہنگا ہونے کے باعث اس کے ریٹ مقامی مارکیٹ میں کمی کے بجائے بڑھ گئے۔
اس طرح 10 گرام سونا بھی 2018 میں 20 فیصد مہنگا ہوکر 58 ہزار 128 روپے ہو گیا۔