کراچی: (دنیا نیوز) سال 2019ء میں سیمنٹ کی کُل پیداوار 6 کروڑ 80 لاکھ ٹن تک پہنچ جانے کا امکان ہے۔
پاک چین اقتصادی راہداری منصوبے کے تحت پاکستان میں ہائی وے ویز، روڈز، فلائی اورز اور دیگر منصوبوں پر کام تیزی سے جاری ہے، اس کے علاوہ ملک میں چھوٹے بڑے ڈیموں کی تعمیر کا بھی آغاز ہو چکا ہے۔
موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے کئی سیمنٹ مینو فیکچررز نے پیداوار میں اضافے کی خاطر توسیعی منصوبے پر کام شروع کر دیا تھا۔ انڈسٹری ذرائع کے مطابق سال 2019ء تک سیمنٹ کی پیداوار 26 فیصد اضافے سے 6 کروڑ 80 لاکھ تک پہنچ جائے گی۔
سیمنٹ انڈسٹری کے توسیعی منصوبے کی بدولت سال 2019ء میں سیمنٹ کی پیداوار میں 1 کروڑ 40 لاکھ ٹن کا اضافے ہوجائے گا۔ واضع رہے کہ اس وقت ملک میں سیمنٹ کی کُل پیداوار 5 کروڑ 40 لاکھ ٹن ہے۔