اسٹاک ایکسچینج: 100 انڈیکس میں 999 پوائنٹس کی گراوٹ

Last Updated On 28 December,2018 08:51 pm

کراچی: (دنیا نیوز) سیاسی رسہ کشی کے باعث اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس نیچے چلا گیا جبکہ دوسری جانب انٹر بینک میں روپیہ ڈالر کے مقابلے مستحکم رہا۔

ملک میں جاری سیاسی ہلچل کے باعث شیئر بازار کے سرمایا کار محتاط ہو گئے، دوران ٹریڈنگ انڈیکس میں 999 پوائنٹس کی گراوٹ بھی دیکھی گئی تاہم ٹریڈنگ کے اختتام پرانڈیکس 686 پوائنٹس کمی سے 37 ہزار 167 پوائنٹس پر بند ہوا۔

رواں پورے سال جنوری تادسمبر شیئر بازار کی کارکردگی مایوس کن رہی اور اس عرصے میں 100 انڈیکس 5 فیصد کمی کا شکار ہوا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز انٹر بینک میں روپیہ مستحکم رہا اور ڈالر 138 روپے 92 پیسے پر بند ہوا، اوپن مارکیٹ میں عوام کے لیے امریکی کرنسی 10 پیسے سستی ہو کر 139 روپے 30 پیسے پر فروخت ہوتے دیکھی گئی۔