کراچی: (دنیا نیوز) پیٹرولیم مصنوعات پر عائد لیوی میں 126 فیصد تک اضافہ کردیا گیا، جنوری میں صرف پیٹرول اور ڈیزل پر عائد ٹیکسوں سے حکومت کو 24 ارب روپے کی آمدن ہوگی۔
آمدنی کم، خرچہ زیادہ، پاکستانی معیشت آج کل یہی حال ہے، حکومت ٹیکس آمدن میں اضافے کی کوشش تو خوب کر رہی ہے مگر مطلوبہ اہداف حاصل کرنے میں دشواری کا سامنا ہے، ماضی کی حکومتوں کے ڈگر پر چلتے ہوئے پی ٹی آئی حکومت نے بھی ٹیکس وصول کرنے کا آسان حل یعنی پیٹرولیم مصنوعات پر عائد ٹیکسوں میں مزید اضافہ کر دیا۔
ایک طرف سیلز ٹیکس بڑھایا کر اس کی شرح 17 فیصد کی گئی، وہیں پیٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی کی شرح بھی 126 فیصد بڑھا دی گئی، تفصیلات کے مطابق پیٹرول پر عائد لیوی میں 42 فیصد کا اضافے کردیا گیا۔ اس طرح اب پیٹرول پر لیوی کی مد میں فی لیٹر 14 روپے وصول کیے جارہے ہیں جبکہ ڈیزل پر عائد پیٹرولیم لیوی 126 فیصد اضافے سے فی لیٹر 18 روپے تک وصول کیے جارہے ہیں۔
حکومت کو لیوی کی مد میں جنوری میں ساڑے 10 ارب روپے کی آمدن متوقع ہے جبکہ پیٹرول اور ڈیزل پر عائد کُل ٹیکس کی مد میں 24 ارب روپے وصول ہونگے۔