گزشتہ چھ ماہ میں پیٹرولیم مصںوعات کی درآمدات میں 17 فیصد کمی

Last Updated On 02 January,2019 07:58 pm

اسلام آباد: (دنیا نیوز) ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی کھپت میں 17 فیصد کمی، آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے مطابق چھ ماہ کے دوران 1 کروڑ 29 لاکھ ٹن پیٹرولیم مصنوعات درآمد کی گئیں۔

ملک میں فرنس آئل سے چلنے والے پاور پلانٹس سے بجلی کی پیداوار میں کمی اور این ایل جی پر انحصار بڑھنے کی بدولت جولائی سے دسمبر کے دوران فرنس آئل کی درآمدات 89 فیصد کمی کے بعد صرف 2 لاکھ 83 ہزار ٹن تک محدود رہی جبکہ آر ایل جی کی درآمدات 41 فیصد اضافے سے 37 لاکھ 23 ہزار ٹن تک پہنچ گئی۔

آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل کے مطابق چھ ماہ کے دوران ہائی سپیڈ ڈیزل کی درآمدات 36 فیصد کمی کے بعد 13 لاکھ 48 ہزار ٹن جبکہ پیٹرول کی درآمدات اعشاریہ 4 فیصد کمی کے بعد 26 لاکھ 78 ہزار ٹن تک ہی محدود رہی۔

تجزیہ کاروں کے مطابق معاشی سست روی کے باعث صنعتی ترقی میں کمی واقع ہو رہی ہے۔ دوسری جانب آر ایل این جی آنے سے فرنس آئل کی درآمدات میں کمی کا رجحان ہے۔