کراچی: (دنیا نیوز) پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں آج شیئرز کے خریدار حاوی رہ اور انڈیکس 362 پوائنٹس اضافے سے 39 ہزار کا لیول عبور کرگیا، دوسری جانب روپیہ بھی مستحکم رہا۔
پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے آغاز پر تو ٹریڈر محتاط دکھائی دیے تاہم پاک بھارت کشیدگی کو ختم کرانے کے لیے عالمی رہنماوں کی جانب سے ثالثی کی پیشکش سے انویسٹرز کا اعتماد بڑھا۔
100 انڈیکس ٹریڈنگ کے اختتام پر 362 پوائنٹس اضافے سے 39 ہزار 54 پوائنٹس پر بند ہوا۔
اوپن مارکیٹ میں آج امریکی کرنسی کے ریٹ عوام کے لیے 139 روپے 50 پیسے کی سطح پر برقرار رہے۔
اس کے علاوہ سونا 250 روپے سستا ہو کر 69 ہزار 750 روپے تولہ ہو گیا۔