پشاورزلمی نے ملتان سلطانز کو سات وکٹوں سے ہرا دیا

Last Updated On 01 March,2019 01:00 pm

دبئی: (دنیا نیوز) شعیب ملک الیون 172رنز کا دفاع نہ کرسکی۔ کیرون پولارڈ نے 27 گیندوں پر 52 رنز کی فاتحانہ اننگز کھیلی۔

پی ایس ایل چار میں ملتان سلطانز کو پانچویں بار شکست کا سامنا کرنا پڑا۔ پشاور زلمی نے ایک سو تہتر رنز کا ہدف تین وکٹوں پر عبور کر لیا۔

زلمی کے کیرن پولارڈ نے ستائس گیندوں پر۔ باون رنز کی شاندار اننگز کھیلی جبکہ عمر امین نے چون رنز کی فاتحانہ اننگز کھیلی۔

اس سے قبل شعیب ملک کے سلطانز نے پانچ وکٹوں پر ایک سو بہتر رنز بنائے۔ جانسن چارلس کی نصف سنچری بھی ٹیم کے کام نہ آسکی اور جیمز ونس کے اکتالیس رنز بھی رائیگاں گئے۔ ملتان سلطانز کی پی ایس ایل فور میں پانچویں ناکامی کے بعد اگلے مرحلے تک رسائی مشکل ہو گئی۔