لاہور: (دنیا نیوز) مہنگائی کے ستائے عوام کے لئے بری خبر، کوکنگ آئل اور گھی 10 روپے کلو مزید مہنگا ہوگیا۔
کراچی میں کوکنگ آئل اور گھی کی قیمتوں کے دام بڑھنا شروع ہوگئے۔ ریٹیلرز کے مطابق کمپنیاں قیمتوں میں اضافے کی وجہ روپے کی تنزلی قرار دے رہی ہیں۔ عوام کا کہنا ہے کہ آمدنی بڑھے یا نہ بڑھے مہنگائی ضرور بڑھ رہی ہے مگر حکومت خاموش تماشائی بنی بیٹھی ہے۔
اس وقت کراچی میں مختلف برانڈ کا کوکنگ آئل اور گھی 10 روپے اضافے سے 170 روپے سے 135 روپے کلو کے درمیان فروخت ہورہا ہے۔ کھانے کی تیل کی قیمتوں میں اضافہ مہنگائی کی آگ کو مزید بڑھکا رہا ہے، جس سے ایک عام آدمی ہی سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے۔