اسلام آباد: (دنیا نیوز) روپے کی قدر میں کمی اور سخت مانیٹری پالیسی سے عوام کی قوت خرید متاثر ہوئی، فیچ کے مطابق آئی ایم ایف مذاکرات سے اصلاحات کا عمل تیز ہوگا۔
پاکستان میں مہنگائی کچھ ایسی بڑھ رہی ہے کہ اب عالمی ادارے بھی خبردار کر رہے ہیں۔ فیچ کے مطابق ڈالر کے مقابلے روپے کی تنزلی اور سخت مانیٹری پالیسی عوام کی جیبوں پر بھاری پڑ رہی ہے، اس کے علاوہ خطے کی پریشان کن صورتحال سے پاکستان کا معاشی آوٹ لُک متاثر ہوا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ مالی سال 19-2018 میں پاکستان میں ترقی کی شرح 4 اعشاریہ 4 فیصد اور مالی سال 20-2019 میں معاشی ترقی کی شرح 4 اعشاریہ 1 فیصد رہنے کا امکان ہے جبکہ خام تیل کی قیمتوں میں اضافے سے معاشی ترقی کی شرح مزید متاثر ہوگی۔
فیچ سلوشن نے آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان مذاکرات کو خوش آئند قرار دیا اور کہا ہے کہ کامیاب مذاکرات سے اصلاحات عمل جبکہ جاری کھاتوں میں کمی اور سرمایا کاری میں اضافہ ہوگا۔