ایک ہفتے کے دوران ڈالر کے مقابلے روپیہ کی قدر میں مزید کمی

Last Updated On 18 March,2019 11:40 am

کراچی: (دنیا نیوز) ڈالر نے ایک بار پھر اُڑان شروع کردی، ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر 74 پیسے اضافے سے 139 روپے 28 پیسے جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 139 روپعے 40 پیسے میں فروخت ہورہا ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں کے مطابق حکومت آئی ایم ایف پروگرام میں جانے کی تمام تیاری مکمل کرچکی ہے، یہی وجہ ہے کہ روپیہ بھی ڈالر کے مقابلے میں ایڈجسٹ ہورہا ہے۔ روپے کی قدر میں کم ہونے سے درآمد کی جانے والی کئی اشیاء مزید مہنگی ہوجائیں گی۔