ایک ہفتے کے دوران ڈالر کی قیمت تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

Last Updated On 20 May,2019 01:01 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ڈالر کے روپے پر تابر توڑ حملے، ایک ہفتے کے دوران قیمت تاریخ کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی، روپے کی بے قدری نے سٹاک مارکیٹ کو بھی ڈھیر کر دیا، 30 ہفتوں کی بدترین گرواٹ ریکارڈ کی گئی۔

ڈالر روپے کو روندتا ہوا تاریخ کی بلند ترین سطح کو چھو گیا، ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 7 روپے 60 پیسے اضافے سے 149 روپے ہوگئی جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 151 روپے میں فروخت ہو رہا ہے، ڈالر کے دام بڑھنے سے صرف ایک ہفتے کے دوران بیرونی قرضوں میں 800 ارب روپے کا اضافہ ہوگیا۔

بے لگام ڈالر سے عوام کو مہنگائی کا عذاب جھیلنا پڑے گا، پیٹرول، ڈیزل، دال، آٹا، چاول سب کچھ مہنگا ہوجائے گا۔ ڈالر کی قیمت میں اضافے سے سٹاک مارکیٹ میں سرمایا کاروں کو دھجکا لگا، پاکستان سٹاک ایکسچینج کا 30 کاروباری ہفتوں کے بعد بدترین ہفتہ رہا، 100 انڈیکس 1549 پوائنٹس کی گراوٹ کے بعد مارکیٹ 33 ہزار 166 پوائٹس کی سطح پر بند ہوئی، انڈیکس میں 4 اعشاریہ 5 کمی سے سرمایا کاروں کے 315 ارب روپے ڈوب گئے۔

ایک ہفتے کے دوران بیرونی سرمایا کاروں نے مجموعی طور پر 82 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص خریدے، جنوری سے اب تک عالمی سطح پر بدترین کارکردگی دکھانے والی سٹاک مارکیٹوں میں پاکستان سٹاک ایکسچینج کا تیسرے نمبر رہا۔
 

Advertisement