پانچ برآمدی شعبوں پر ٹیکس استثنا کے مجوزہ خاتمے کیخلاف تاجروں کی ہڑتال کی دھمکی

Last Updated On 28 May,2019 03:33 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ٹیکس میں اضافے کے لیے حکومت ہرشعبے کو دی گئی مراعات ختم کرنے جارہی ہے۔ حکومت کا یہ بھی ارادہ ہے کہ پانچ برآمدی شعبوں پر ٹیکس سے استثنا ختم کردیا جائے جس پر تاجر و صنعتکاروں نے ملک بھر میں احتجاج اور ہڑتال کی دھمکی دیدی ہے۔

کراچی میں پانچ زیرو ریٹیڈ سیکٹر کے نمائندوں نے پریس کانفرس میں کہا کہ اگر حکومت نے ان کی برآمدات پر ٹیکس لگایا تو ایکسپورٹ میں 30 فی صد کمی آئیگی۔ پہلے ہی برآمدکنندگان کے 2 سو ارب روپے ریفنڈ میں پھنسے ہوئے ہیں جو حکومت دی نہیں پا رہی۔

صنعتکاروں کا کہنا تھا کہ زیرو ریٹیڈ سیکٹر کا ملکی برآمدات میں حصہ 60 فی صد ہے، اپنی انڈسٹری اور ملکی بقا کےلیے حکومت کو ٹف ٹائم دینگے۔
زیرو ریٹیڈ سیکٹرمیں ویلیو ایڈیڈ ٹیکسٹائل، سپورٹس اور سرجیکل گڈز، لیدر اور قالین کے شعبے شامل ہیں۔