پشاور: (دنیا نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس نے پشاور میں مختلف کارروائیوں کے دوران بڑی مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا اور نو ملزمان کو گرفتار کر لیا۔
اے این ایف کے مطابق پشاور کے موٹروے ٹول پلازہ پر مختلف کارروائیوں کے دوران ایک کلو سے زائد چرس، ایک کلو گرام افیون اور ایک کلو گرام کے قریب ہیروئن برآمد کر لی گئی، کارروائی میں آٹھ ملزموں کو گرفتار بھی کیا گیا۔
باچا خان ائیرپورٹ پر کارروائی کے دوران قطر جانیوالے مسافر سے ایک کلو گرام سے زائد چرس برآمد ہوئی ،ملزم نے چرس کو صابن اور شیمپو میں مہارت کے ساتھ چھپا رکھا تھا، اے این ایف نے مقدمہ درج کرتے ہوئے مزید تحقیقات شروع کردی ہیں۔