پی ٹی آئی رکن قومی اسمبلی کیخلاف بجلی چوری کا مقدمہ درج

Last Updated On 27 May,2019 11:48 pm

شجاع آباد: (دنیا نیوز) پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی کے خلاف بجلی چوری کا مقدمہ تھانہ صدر میں درج، 3 ماہ قبل ایم این اے رانا قاسم کے ڈیرے پر 5 پول سے غیر قانونی طور پر بجلی چوری کرکے چلائی جا رہی تھی۔

تفصیلات کے مطابق شجاع آباد میں پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی رانا قاسم نون کے خلاف تھانہ صدر میں بجلی چوری کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ 3 ماہ قبل پی ٹی آئی کے رکن قومی اسمبلی رانا قاسم نون کے ڈیرے سے بجلی چوری کے کنکشن پکڑے گئے تھے۔

واپڈا حکام کے مطابق رکن قومی ایم این اے رانا قاسم کے ڈیرے میں بجلی کے 5 غیر قانونی پول اور 25 کے وی اے کا غیر قانونی ٹرانسفارمر لگا کر بجلی چوری کرکے چلائی جا رہی تھی۔

رانا قاسم کا ڈیرہ 1 ایکٹر اراضی پر مشتمل ہے جس میں 5 غیر قانونی بجلی کے پول بھی لگے ہوئے تھے۔ ایس ڈی او میپکو ڈویژن سکندر آباد عارف راجا کی جانب سے 3 ماہ قبل تھانہ صدر میں ایم این رانا قاسم نون کے خلاف بجلی چوری کرنے کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دی تھی جس پر انکوائری جاری تھی۔