اسلام آباد: (دنیا نیوز) زیادتی و قتل کیس میں 11 سالہ بچی فرشتہ کی پوسٹ مارٹم رپورٹ تیار کر لی گئی، رپورٹ کے مطابق بچی کے پیٹ پر خنجر لگنے کا واضح نشان موجود ہے۔ ممکنہ طور پر بچی کی موت زیادہ خون بہنے کی وجہ سے ہوئی۔
دنیا نیوز کے مطابق پوسٹ مارٹم رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ فرشتہ کی آنکھیں، دماغ اور پاؤں جانوروں نے نوچ کھائے، بچی کے کہیں سے بھی کپڑے پھٹے ہوئے نہیں تھے۔ موت کو زیادہ وقت گزرنے کے باعث جسم میں کیڑے پڑ چکے تھے۔
یہ بھی پڑھیں: فرشتہ قتل کیس: وزیراعظم عمران خان متاثرین کی دادرسی میں تاخیر پر برہم
پوسٹ مارٹم رپورٹ میں مزید بتایا گیا ہے کہ کیڑے پڑنے کی وجہ سے بچی کے جسم سے شواہد اکٹھے نہیں ہو سکتے۔ ڈاکٹروں کی رائے پوسٹ مارٹم سے شواہد نہ ملنے کے بعد پولیس نے تمام امیدیں ڈی این اے رپورٹ پر مرکوز کر لی ہیں۔ فرشتہ کی ڈی این ای رپورٹ کل پولیس کو موصول ہونے کا امکان ہے،
یہ بھی پڑھیں فرشتہ کیس نے قوم کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا: شہزاد رائے
اُدھر زیادتی کے بعد قتل کی گئی فرشتہ کیس کی تحقیقات میں پیشرفت ہوئی ہے۔ پولیس ہمسائے افغان باشندے کی گرفتاری کو اہم قرار دے رہی ہے۔
ذرائع کے مطابق پولیس کی اب تک کی تحقیقات میں بتایا گیا ہے کہ 15 مئی کی شام فرشتہ والدہ کو دوست وفا کے گھر جانے کا کہہ کر نکلی مگر جیو فینسنگ کے مطابق وہ اپنی دوست کے گھر پہنچی ہی نہیں۔ کیس کی سب سے اہم گرفتاری اس کے ہمسائے افغان باشندے ناصر کی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: فرشتہ زیادتی و قتل کیس: جیو فینسنگ رپورٹ تیار، 8 لاکھ کالز کی نگرانی
دنیا نیوز کے مطابق لاش برآمد ہونے والی جگہ سے ایک ایسے شخص کو بھی گرفتار کیا گیا جو کہ گجر خان میں ایک خاتون کے قتل میں ملوث تھا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فرشتہ کے گھر کے اطراف میں اب تک پچاس گھروں کا سروے کیا گیا ہے جبکہ جائے وقوعہ سے جوس کا ڈبہ اور گلاس بھی ملے تھے۔