لاہور: (دنیا نیوز) وفاقی حکومت کل آئندہ مالی سال کا بجٹ پیش کرنے جا رہی ہے، مزدور طبقے کا کہنا ہے کہ بجٹ سنتے سنتے عمر بیت گئی، پتہ نہیں وہ کونسا بجٹ ہوگا جس میں انکے لئے خوشخبری ہو گی۔
آئندہ مالی سال 2019-20 کا بجٹ، کس کو خوشخبری ملے گی، کون ٹیکسوں کی زد میں آئے گا۔ سب شعبہ ہائے زندگی کی طرح مزدور طبقے کو بھی بجٹ سے توقعات وابستہ ہیں۔ مزدور طبقے کا کہنا ہے کہ کوئی توہماری طرف بھی توجہ دے۔
مزدور طبقے کا کہنا ہے کہ مزدور کے نام پر سیاست توخوب ہوتی ہے مگر مزدور طبقے کی حکمران زندگی کب بدلیں گے یہ معلوم نہیں۔ امید تو یہی کی جاتی ہے کہ آئندہ مالی سال کی معاشی منصوبہ بندی میں مزدوروں کو بھی کوئی نہ کوئی خوشخبری ملے گی۔