اسلام آباد: (دنیا نیوز) فنانس بل پر اعتراضات اور سفارشات وصول کرنے کے لئے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بر آر) نے کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے فنانس بل پر آنے والے اعتراضات پر کمیٹی قائم کر دی ہے۔ کمیٹی دس افراد پر مشتمل ہوگی جس کے چیئرمیں اشفاق تولہ ہونگے اور کوچیئرمین ممبر پالیسی ایف بی آر ہونگے۔
کمیٹی مختلف ایسوسی ایشنز، صنعتکاروں، کاروباری افراد اور ٹیکس امور کے ماہر افراد سے اعتراضات اور سفارشات وصول کرکے 21 جون کو اپنی تجاویز ایف بی آر کو پیش کرے گی۔