قبائلی اضلاع کی سٹیل اور گھی ملز ایکسائز ڈیوٹی عائد کرنے پر احتجاجاً بند

Last Updated On 12 July,2019 09:02 am

پشاور: (دنیا نیوز) خیبرپختونخوا کے قبائلی اضلاع کے تمام سٹیل اور گھی ملز مالکان اور مزدوروں نے حکومت کی جانب سے فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لاگو کرنے پر خیبر میں احتجاجی کیمپ لگایا، مقامی ایم این اے کے ٹیکس واپسی کی یقین دہانی کے بعد احتجاج ملتوی تاہم کارخانے بند ہیں۔

خیبر پختونخوا کے تمام قبائلی اضلاع کے سٹیل اور گھی ملز کے مالکان و مزدوروں نے حکومت کی طرف سے 17 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی لاگو کرنے پر کارخانے اور فیکٹریاں بند کر دی ہیں ی ہے، ملز مالکان اور مزدوروں نے خیبر باڑہ میں احتجاجی کیمپ لگایا ہے۔

حکومت نے قبائلی اضلاع میں 5 سال تک کے لئے کسی بھی قسم کا ٹیکس سے استثنی دیا تھا لیکن 1 سال کے بعد ٹیکس لاگو ہو گیا۔

پی ٹی آئی کے مقامی ایم این اے کے ٹیکس واپسی کی یقین دہانی کے بعد احتجاجی کیمپ اور دھرنے صوبائی الیکشن تک ملتوی جبکہ فیکٹریاں اور کارخانے بدستور بند رہیں گے۔