پشاور: (دنیا نیوز) خیبر پختونخوا محکمہ ایکسائز نے دو الگ الگ کارروائیوں میں 80 کلو گرام چرس برآمد کر لی اور دو ملزموں کو گرفتار کر لیا۔
ایکسائز حکام کے مطابق تھانہ بڈھ بیر کی حدود میں کارروائی کے دوران سرکاری نمبرپلیٹ لگی گاڑی کو روکا گیا جس کی تلاشی لینے پر خفیہ خانوں سے پندرہ کلو چرس برآمد ہوئی۔
دوسری کارروائی تھانہ چمکنی کی حدود میں کی گئی جس کے دوران کار سے 65 کلو چرس برآمد ہوئی، کارروائیوں میں دو ملزموں کو گرفتار کرکے مقدمات درج کر دیئے گئے۔