کراچی: پولیس کی مختلف کارروائیوں کے دوران 2 سٹریٹ کرمنل گرفتار

Last Updated On 05 July,2019 04:27 pm

کراچی: (دنیا نیوز) رات گئے کراچی میں پولیس کی کاروائیوں میں 2 سٹریٹ کرمنل گرفتار کرلئے گئے۔ ادھر ملیر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی۔

کراچی کے علاقے سرجانی ٹاؤن میں پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کاروائی کرتے ہوئے 2 ملزمان گرفتار کر لیے، سٹریٹ کرمنلز سے اسلحہ، منشیات، کچی شراب، موبائل فون اور موٹر سائیکل برآمد کر لی گئی۔

پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان میں عبدلصمد اور سرفراز بھٹ شامل ہیں، ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا۔ ادھر ضلع ملیر کے مختلف علاقوں میں پولیس اور رینجرز نے خفیہ اطلاع پر مشترکہ کومبنگ آپریشن کیا۔ آپریشن سائیٹ سپر ہائی وے، فقیری گوٹھ، ابڑو محمد اور شاہ لطیف کے علاقوں میں کیا گیا۔

ایس ایس پی ملیر کے مطابق پولیس اور رینجرز کی جانب سے علاقے کے داخلی اور خارجی راستے سیل کر کے گھر گھر تلاشی لی گئ۔ آپریشن کے دوران مشکوک افراد کے کوائف کی تصدیق کی گئی۔