انٹر بینک: ڈالر مزید 30 پیسے مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں مندی

Last Updated On 12 July,2019 09:51 pm

لاہور: (دنیا نیوز) روپے کے مقابلے میں ڈالر کی مسلسل اُڑان سے روپیہ ایک مرتبہ پھر ہلکان ہونے لگا، انٹر بینک میں ڈالر مزید 30 پیسے مہنگا ہو گیا۔

دنیا نیوز کے مطابق ملک میں ہیجانی کیفیت کے باعث امریکی کرنسی ایک مرتبہ پھر مسلسل پرواز کرتی دکھائی دے رہے ہیں، انٹر بینک میں ڈالر کی قدر مزید 30 پیسے بڑھ گئی ہے جس کے بعد مارکیٹ میں ایک امریکی ڈالر 158 روپے 79 پیسے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری طرف اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی کی قدر مستحکم رہی۔ جس کے بعد مارکیٹ میں ڈالر 159 روپے 75 پیسے پر پہنچ گیا ہے۔

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ حکومتی معاشی پالیسی پر سختی سے عمل پیرا ہونے تک ڈالر کے اثرات یونہی برقرار رہیں گے، آئی ایم ایف سے ملنے والا پیکیج سخت شرائط کے سبب معیشت پر بھاری پڑے گا جس سے نمنٹنے کیلئے حکومت کو تمام سٹیک ہولڈرز کو ساتھ لے کر چلنے کی ضرورت ہے۔

اُدھر سٹاک مارکیٹ میں کاروباری آخری روز مندی دیکھی گئی، حصص مارکیٹ کے 100 انڈیکس میں 202 پوائنٹس کی تنزلی ریکارڈ کی گئی جس کے بعد پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 33672 کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔  

Advertisement