لاہور: (دنیا نیوز) انٹر بینک میں امریکی کرنسی 13 پیسے سستی جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھاؤ مستحکم رہے۔
دنیا نیوز کے مطابق ملک بھر میں غیر یقینی صورتحال کے باعث روپیہ ڈی ویلیو ہوتا جا رہا ہے، کاروبار کے آغاز پر ڈالر کی قدر میں ایک مرتبہ پھر اضافہ دیکھا گیا، کاروبار کے آغاز پر اوپن مارکیٹ میں 10 پیسے اور انٹر مارکیٹ میں دو پیسے مہنگا ہوا تاہم کاروبار کے اختتام پر امریکی کرنسی کو ریورس گیئر لگ گیا اور اضافے میں جانے والا ڈالر انٹر بینک مارکیٹ میں 13 پیسے سستا ہو گیا جبکہ اوپن مارکیٹ میں اس کے بھاؤ مستحکم رہے۔
مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 156 روپے 83 پیسے میں بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 157 روپے 20 پیسے پر مستحکم رہی۔