اوپن مارکیٹ میں ڈالر بلندترین سطح سے 5 روپے سستا

Last Updated On 31 May,2019 03:46 pm

کراچی: (دنیا نو ز) انٹر بینک میں ڈالر اپنی بلند ترین سطح سے 4 روپے 2 پیسےاوراوپن مارکیٹ میں بلند ترین سطح سے 5 روپے سستا ہو گیا جس کے بعد بیرونی قرضوں کے بوجھ میں 400 ارب روپے کی کمی ہو گئی ہے۔

آج مارکیٹ میں کاروبار کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 29 پیسے سستا ہو کر 147 روپے 92 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 30 پیسے سستا ہو کر 149 روپے پر بند ہوا۔گزشتہ دنوں انٹر بینک میں ڈالر کا ریٹ 152 روپے 12 پیسے تھا جس سے 4 روپے 2 پیسے کم ہو کر 147 روپے 92 پیسے کے ریٹ پر آ گیاہے، اسی طرح اوپن مارکیٹ میں ڈالر 154 سے 5روپے سے کم ہو کر 149 کی سطح پر آ گیا ہے۔

ڈالر سستا ہونے سے پاکستان پر واجب الادا قرضوں میں 400 ارب روپے کی کمی ہوئی ہے جو ملکی معیشیت کیلئے مثبت اشاریہ ہے۔

Advertisement