اوپن بینک میں ڈالر 50 پیسے مہنگا، سٹاک مارکیٹ میں 748 پوائنٹس کی مندی

Last Updated On 28 May,2019 05:38 pm

لاہور: (دنیا نیوز) امریکی ڈلر انٹربینک میں 48 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے مہنگا ہوگیا۔ پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 748 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ۔۔

دنیا نیوز کے مطابق درآمد کنندگان کی جانب سے ڈالر کی مانگ بڑھ جانے سے بینکوں کے درمیان ڈالر ریٹ بڑھ گئے، انٹربینک میں ڈالر 48 پیسے اضافہ سے 150 روپے 22 پیسے میں بند ہوا۔ اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی کرنسی کے دام بڑھنا شروع ہوگئے، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے اضافہ سے 151 روپے میں فروخت ہونے لگا۔

دوسری جانب پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 748 پوائنٹس کمی ریکارڈ کی گئی۔ کاروبار کے اختتام پر 100 انڈیکس 34 ہزار 949 کی سطح پر بند ہوا۔ حصص کی مالیت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کے لگ بھگ 110 ارب روپے ڈوب گئے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق آئندہ بجٹ میں نئے ٹیکسوں کے نفاذ کی خبریں گردش کررہی ہیں، اگر حکومت نئے ٹیکس عائد کرتی ہے تو سٹاک مارکیٹ میں رجسٹرڈ کئی کمپنیوں کی آمدنی میں متاثر ہوگی، یہی وجہ ہے کہ حصص مارکیٹ میں آج کمی ریکارڈ کی گئی۔
 

Advertisement