رواں مالی سال روپیہ ڈالر کے مقابلے میں اپنی قدر کھوتا رہا

Last Updated On 10 June,2019 08:48 am

کراچی: (دنیا نیوز) رواں مالی سال روپیہ ڈالر کے مقابلے میں اپنی قدرکھوتا رہا جس سے نہ صرف مہنگائی میں اضافہ ہوا بلکہ غیر ملکی قرضے بھی کئی سو ارب بڑھ گئے۔

بڑھتی ہوئے تجارتی خسارے کی وجہ سے روپے کی بے قدری رواں مالی سال بھی جاری رہی۔ ڈالر جو مالی سال 2018 کے اختتام پر 124روپے کا تھا مئی 2019 میں ریکارڈ سطح 154روپے پر پہنچ گیا۔

ڈالر کی قدر میں اضافے کے باعث مہنگائی میں بھی ہوش ربا اضافہ دیکھا گیا جبکہ بیرونی قرضوں کی مد میں 2 ہزار ارب روپے اضافہ ہو چکا ہے۔ رواں مالی سال انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 20 فی صد اضافے سے 152 روپے کے قریب پہنچ گیا تھا۔

روپے کی قدر کو مضبوط کرنے کے لیے حکومت کو بجٹ میں درآمد میں کمی اور برآمدات میں اضافے کے لیے ٹھوس اقدامت لینا ہونگے۔
 

Advertisement