کراچی: (دنیا نیوز) ڈالر رواں ہفتے 4 اعشاریہ 9 فیصد مہنگا ہو کر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ رواں ہفتے انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 7 روپے 25 پیسے اضافہ ہوا۔
سات دنوں میں ڈالر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔ رواں ہفتے انٹر بینک میں ڈالر 7 روپے 25 پیسے مہنگا ہو کر 155 روپے 85 پیسے پر بند ہوا۔ اضافے سے قرضوں کے بوجھ میں 725 ارب روپے کا اضافہ ہو گیا۔
اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 9 روپے 50 پیسے مہنگا ہو کر 157 روپے 50 پیسے پر بند ہوا۔ قیمت بڑھنے سے ہر چیز مہنگی ہوگئی۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ اس وقت بڑی مشکل سے گزارا کر رہے ہیں۔
ادھر سونے کی قیمت بھی ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔ رواں ہفتے سونے کی فی تولہ قیمت 4 ہزار 200 روپے اضافے کے بعد 75 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی۔