اسلام آباد: (دنیا نیوز) ٹیکس نیٹ میں اضافے کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے کراچی میں آٹو موبائل کے کاروبار سے وابستہ شعبوں کو بھی ٹیکس ادا کرنے کیلئے نوٹسز بھیجنے شروع کر دیئے ہیں۔
دنیا نیوز کے مطابق ٹیکس نیٹ بڑھانے کے لیے ایف بی آر کراچی میں متحرک ہو گیا ہے۔ ڈاکٹرز، ریسٹورنٹس، بیکری اور دودھ فروشوں کے بعد اب آٹو موبائل کے شعبے سے وابستہ کاروبار کو بھی ٹیکس نیٹ میں لانے کی ٹھان لی گئی ہے۔
ایف بی آر کراچی کے مطابق شہر بھر میں زیادہ تر آٹو موبائل شورومز، آٹو پارٹس ڈیلرز، آٹو ورکشاپس اور سروسز سینٹر ٹیکس نیٹ میں شامل نہیں جبکہ ان کا کاروبار بھی خوب چل رہا ہے۔
ایف بی آر نے ابتدا میں 312 نوٹسز ان شعبوں کو ارسال کردئے ہیں کہ وہ ٹیکس ریٹرن فائل کریں، اپنی آمدنی کی تفصیلات جمع کرائیں اور ملکی معیشت کی ترقی کے لیے ٹیکس کی صورت میں ابھی حصہ ڈالیں۔