ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج کا انڈیکس 7 فیصد گر گیا

Last Updated On 11 August,2019 03:06 pm

کراچی: (دنیا نیوز) ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج کا انڈیکس 7 فیصد گر گیا، دوسری جانب بینکوں کے درمیان ڈالر کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی۔

کاروباری ہفتے کے اختتام پر پاکستان سٹاک ایکسچینج گذشتہ 4 ہفتوں کے طرح مندی کا شکار ہی رہی، ایک ہفتے کے دوران مارکیٹ 2 ہزار 237 پوائنٹس کمی کے بعد 29 ہزار 429 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوئی، 100 انڈیکس میں 7 فیصد گراوٹ ہوئی تو سرمایا کاروں کے 324 ارب روپے ڈوب گئے، ایک ہفتے کے دوران بیرونی سرمایا کاروں نے مجموعی طور پر 9 لاکھ 16 ہزار ڈالر مالیت کے شیئرز فروخت کیے۔ تجزیہ کاروں کے مطابق پاک بھارت کشیدیگی کے باعث سرمایاکاروں نے محتاط رویہ اختتار کیا ہوا ہے، اس کے علاوہ کئی کمپنیوں کے مالیاتی نتائج بھی بہتر آنے کی اُمید نہیں۔

دوسری جانب ایک ہفتے کے دوران انٹربینک میں ڈالر 67 پیسے کمی کے بعد 158 روپے 44 پیسے پر بند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں امریکی کرنسی 10 پیسے اضافے سے 159 روپے 60 پیسے میں فروخت ہوئی۔