امریکا چین تجارتی جنگ سے دنیا کی بڑی سٹاک مارکیٹس گر گئیں

Last Updated On 26 August,2019 01:26 pm

واشنگٹن: (دنیا نیوز) امریکا چین تجارتی جنگ سے دنیا کی بڑی سٹاک مارکیٹس مندی کا شکارہو گئی ہیں جن میں ٹوکیو، شنگھائی، جنوبی کوریا اور ہانگ کانگ کی مارکیٹس شامل ہیں۔

دنیا کی دو بڑی معیشتوں کے درمیان جاری تجارتی کشمکش کی وجہ سے امریکا کے بعد ایشیائی مارکیٹس بھی گر گئی ہیں۔ ٹوکیو کی سٹاک مارکیٹ کو دو اعشاریہ تین فیصد نقصان ہوا۔ شنگھائی کی مارکیٹ ایک اعشاریہ دو فیصد تک گر گئی۔ جنوبی کوریا اور ہانگ کانگ کی مارکیٹس میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔

امریکا یکم ستمبر سے چینی مصنوعات پر 111 ارب ڈالر کی محصولات عائد کررہا ہے، جواب میں چین نے بھی 75 ارب ڈالر مالیت کی امریکی مصنوعات پر ڈیوٹی لگانے کا اعلان کیا ہے۔