صدر ٹرمپ کی مودی سے ملاقات، کشمیر میں قتل عام، گرفتاریوں پر گفتگو

Last Updated On 26 August,2019 03:54 pm

پیرس: (دنیا نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی پیرس میں نریندر مودی سے ملاقات ہوئی جس میں مسئلہ کشمیر میں‌ انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں‌، قتل عام اور گرفتاریوں‌پر گفتگو ہوئی. صدر ٹرمپ نے مودی کو پاکستان سے مذاکرات کر کے مسئلہ کشمیر جلد از جلد حل کرنے پر زور دیا.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی مسئلہ کشمیر کےحل کے لیے ایک اور کوشش، فرانس میں جی سیون اجلاس کی سائیڈ لائن پر بھارتی پردھان منتری سے ملاقات کی۔ امریکی صدر نے نریندر مودی پر مسئلہ کشمیر کے حل کیلئے مذاکرات پر زور دیا اور کہا کہ مسئلہ کشمیر پہلے ہی حل ہو جانا چاہئے تھا۔ 

امریکی صدر اس سے پہلے کشمیر کی صورتحال کو تباہ کن قراردیتے ہوئے اسکے حل کے لیے ثالثی کی پیشکش کر چکے ہیں۔ پیرس میں مودی کے دورے کےدوران پاکستانی کمیونٹی سمیت مقامی افراد نے احتجاجی مظاہرہ کیا، ایفل ٹاور پر ہونے والے اس احتجاج میں لوگوں نے بھارت دہشت گرد ملک کے نعرے لگائے۔