پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 359.89 پوائنٹس کی بڑی مندی

Last Updated On 23 September,2019 09:41 pm

لاہور: (ویب ڈیسک) ملک بھر میں رواں ماہ کے آخری ہفتے کے پہلے کاروباری روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بڑی مندی دیکھی گئی، حصص مارکیٹ کا 100 انڈیکس 359.89 پوائنٹس گر گیا۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں رواں کاروباری ہفتے کا پہلا روز سٹاک مارکیٹ میں مندی سے شروع ہوا۔ حصص مارکیٹ میں 359.89 پوائنٹس کی بڑی مندی دیکھی گئی، گراوٹ کے سبب پورے کاروباری روز 1.13فیصد کاروبار میں تنزلی دیکھی گئی۔

ایک موقع پر سٹاک مارکیٹ کی ٹریڈنگ کے دوران انڈیکس 32147.65 پوائنٹس کی سطح پر بھی دیکھا گیا تھا تاہم اس دوران ایک مرتبہ بڑی مندی ریکارڈ کی گئی اور 100 انڈیکس 317100 پوائنٹس کی پہنچ گیا۔ مندی کا سلسلہ کاروبار کے اختتام تک رہا۔

اسی دوران پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس کاروبار کے اختتام پر 359.89 پوائنٹس کی مندی کے بعد 31751.21 پوائنٹس پر بند ہوا، مندی کے باعث 32 ہزار کی نفسیاتی حد ایک مرتبہ پھر گر گئی۔ پورا دن 1.13 فیصد گراوٹ دیکھی گئی۔