راولپنڈی: (دنیا نیوز) ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان کشمیر میں ناکامی کا عکاس ہے، بیان کا مقصد دنیا کی توجہ کشمیر سے ہٹانا ہے۔
بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیوں کا پاک فوج کی جانب سے کرارا جواب دیا گیا۔ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر ٹویٹ کرتے ہوئے کہا بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں حالات قابو میں رکھنے میں ناکام ہو چکی، آزاد کشمیر سے متعلق بیان بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے، بھارت کے کسی بھی مس ایڈونچر سے خطہ کے امن کو شدید نقصان ہو گا۔
Accusations of infiltration/presence of alleged terrorists camps are pretext for a false flag operation/misadventure which if tried shall have serious consequences for regional peace.Pak Armed Forces are fully prepared to respond to any aggression/misadventure regardless of cost.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 24, 2019
Irresponsible statements by Indian military commanders particularly about AJ&K are expression of their frustration due to their failure to handle situation in IOJ&K and attempts to divert world’s attention from Indian state terrorism and siege of IOJ&K.
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 24, 2019
میجر جنرل آصف غفور کا کہنا تھا بھارتی کمانڈرز مقبوضہ کشمیر میں ریاستی دہشتگردی سے دنیا کی توجہ ہٹانا چاہتے ہیں، مبینہ دہشتگردوں کی موجودگی بھارتی فالز فلیگ آپریشن کا پلان ہے، پاکستان کی مسلح افواج ہر قسم کی جارحیت کا جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔