راولپنڈی: (دنیا نیوز) دہشتگردوں نے ایک بار پھر پاک فوج کو نشانہ بنایا ہے۔ پاک افغان سرحد پر بارودی سرنگ کے دھماکے میں پاک فوج کا میجر اور ایک سپاہی شہید ہو گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق میجر عدیل ضلع مہمند میں پاک افغان سرحد پر باڑ تنصیب کے کام کا جائزہ لینے والے سکواڈ کی قیادت کر رہے تھے۔ شہید میجر عدیل شاہد کا تعلق کراچی جبکہ شہید سپاہی فراز حسین کا کوٹلی آزاد کشمیر سے ہے۔
ترجمان پاک فوج نے کہا کہ بارودی سرنگ سرحد پار سے آنے والے دہشتگردوں نے لگائی، یہ علاقہ دہشتگردوں کی آمدورفت کا اہم راستہ ہے۔
Major Adeel Shahid & Sepoy Faraz Hussain embraced shahadat on Pak-Afg Border in Mohmand Distt. Squad under shaheed offr was supervising fencing work in an area which carried critical infiltration route. Shaheeds fell victim to an IED planted by terrorists from across the border. pic.twitter.com/NtEVllHqtq
— DG ISPR (@OfficialDGISPR) September 20, 2019